سانحہ 12 مئی کو بارہ سال بیت گئے، ملزمان اب تک آزاد

Last Updated On 12 May,2019 08:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس سانحہ بارہ مئی کے ملزمان کی تلاش، بارہ سال بعد بھی کیس کو حل کرنے کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی ملزمان کو نہیں پکڑ سکی۔

جے آئی ٹی سربراہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کیس پر کام جاری ہے، مختلف ٹی وی چینلز سے 12 مئی سانحہ سے متعلق آن اور آف ایئر فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کہتے ہیں کہ کیس میں کئی گرفتاریاں ہوئیں، کیس میں اب تک 36 مقدمات کا چالان عدالتوں میں جمع بھی کروایا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مختلف ٹی وی چینلز سے 12 مئی سانحہ کی آن اور آف ایئر فوٹیج لے رہے ہیں۔ اس روز ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ سال قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دو اجلاس کال کر چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہ سالوں میں صرف تین کیسز میں سزائیں جبکہ 19 کیسز کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔