جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی میں مصالحت کیلئے کوششیں شروع

Last Updated On 27 April,2019 08:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان مصالحتی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید مصالحتی مشن پر میدان میں آ گئے ہیں۔ فیصل جاوید نے مصالحتی مشن کے تحت جہانگیر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ آپس کے اختلافات سے ورکر مایوس ہوتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میری طرف سے ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین سے واپسی پر ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی صلح کے مشن کے تحت ملاقاتیں کریں گے۔