لاڑکانہ: (دنیا نیوز) جان لیوا مرض ایڈز لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا، ایک ماہ کے دوران 3 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 15 میں سے 12 بچوں میں ایڈز وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایڈز کا جان لیوا مرض بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا۔ رتو ڈیرو کے ڈاکٹر عمران نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کلینک پر لائے گئے بچوں کی قوت مدافعت پر انہیں تشویش تھی جس کی تصدیق لیبارٹریوں نے بھی کر دی۔
پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ پتھالوجسٹ کا کہنا ہے مرض کے پھیلنے پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ مرض کے سدباب کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔