اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، جہانگیر ترین کے بعد وفاقی وزیر شفقت محمود بھی حمایت میں آگئے۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے اسد عمر کے خلاف مہم کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا اسد عمر اپنی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اور ملک کا سرمایہ ہیں، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی۔
یاد رہے اس سے قبل جہانگیر ترین نے بھی سوشل میڈیا پر اسد عمر کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسد عمر اور میں نے 8 سال اسٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کی، آج بھی ان کی خدمات کو احترام کی نظرسے دیکھتا ہوں، کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا پی ٹی آئی میں اہم مقام ہے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا پارٹی قیادت اور کارکنان آج بھی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔