کے پی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گودام سیل

Last Updated On 29 March,2019 03:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گودام کو سیل کر دیا، 50 ہزار لٹر سے زائد جعلی مشروب تلف کر دیا گیا۔

کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گودام پر چھاپا مارا گیا، گودام سے 30 ہزار لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تحویل میں لیے گئے جبکہ فیکٹری سے 20 ہزار لیٹر پیک کیے جانے والے مشروبات تلف کیے گئے۔

فیکٹری میں نامور برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کئے جاتے تھے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عملے کے لیے 5، 5 ہزار روپے فی کس نقد انعامات کا اعلان کیا۔ ترجمان کے مطابق مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فیکٹری ملازمین کو اضاخیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔