پشاور میں سی ٹی ڈی کا ایکشن: 2 خودکش بمبار گرفتار

Last Updated On 20 March,2019 03:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران 2 خودکش بمباروں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے دیہہ چوک حیات مکان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 خودکش بمباروں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران مکان سے ایک خودکش جیکٹ، 2 راکٹ لانچر، 12 ماٹر گولے، 4 دستی بم، 6 ڈیٹونیٹر اور چار جوڑے پولیس یونیفارم کے برآمد ہوئے۔