مظفرگڑھ: ٹرک اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 3 مسافر جاں بحق

Last Updated On 29 March,2019 12:30 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر لنگر سرائے کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سخی سرور سے فیصل آباد جاتے ہوئے جھنگ روڈ پر دری اڈے کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، 4 افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ 18 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔