پشاور میں کچرہ پھینکنے والوں‌کو سی سی ٹی وی کیمروں سے پکڑا جائے گا

Last Updated On 09 March,2019 03:26 pm

پشاور(دنیا نیوز) پشاور شہر میں سڑکوں پر گندگی اور کچرا پھینکے والوں کی شامت آگئی، حکومت نے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا ،گند پھینکنے والے شہریوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

شہر میں گندگی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ اب ڈبلیوایس ایس پی کرے گاجس کیلئے شہر کے مختلف اور اہم علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

کیمروں کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم بنایا جائے گا، گندگی کی روک تھام کیلئے کیمروں کی تنصیب کو شہریوں بھی اچھا اقدام قرار دیا۔

ابتدائی طور پر بورڈ بازار، ہشتنگری، قصہ خوانی اور چوک شادی میں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق سڑکوں پرگندگی پھینکنے والے شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔