پشاور: کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 نمکو فیکٹریاں سیل

Last Updated On 07 March,2019 11:02 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں، کیمیکل شاپ اور صفائی کی ناقص صورت حال پر ایک بیکری سیل کر دی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار پھندو روڈ پرکارروائی کی گئی جس کے دوران غیر معیاری تیل اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ نان فوڈ گریڈڈ کلرز کی خرید و فروخت پر ایک کیمیکل شاپ بھی سیل کی گئی۔

کارروائی کے دوران غیر معیاری اور باسی گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان سیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا۔ کاروائی میں گرفتار 3 ملزمان کو پھندو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔