ایل این جی سکینڈل: شاہد خاقان عباسی کی آج نیب پیشی سے معذرت

Last Updated On 07 March,2019 12:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بیرون ملک ہوں، آج پیش نہیں ہوسکتا، 17 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں 70 سوالوں کے جواب طلب کر رکھے ہیں، سابق وزیراعظم 8 اور 28 فروری کو بھی پیش نہیں ہوئے تھے، شاہد خاقان عباسی 19 فروری کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔