پیپلز پارٹی کی سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت

Last Updated On 20 February,2019 02:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسلام آباد سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے تشویشناک قرار دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کے سپیکر کو اسلام آباد سے ہتھکڑیاں لگا کر کراچی لے جانا کیا پیغام دے گا۔

مولا بخش چانڈیو نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج درانی سندھ اسمبلی کے سپیکر ہیں انہیں اس طرح کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے سوال اٹھایا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہو سکتی ہے، ابھی تو صرف انکوائری چل رہی ہے۔ وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کے خلاف بھی انکوائریاں جاری ہیں،کیا ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے مزیدکہا کہ گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے، پارٹی نیب کے اس اقدام پر اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریگی۔