حج سبسڈی نہ دینے پر وفاقی وزیر مذہبی امور ناراض

Last Updated On 01 February,2019 09:38 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری حج پر سبسڈی نہ دینے پر ناراض ہو گئے۔

ایک ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے سبسڈی کی منظوری نہ دینے پر وفاقی وزیر مذہبی امور اجلاس سے چلے گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اختلافات کے باوجود حج پالیسی 2019 کی منظوری دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی سبسڈی دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے عہدیداروں نے بتایا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چند وزرا نے حج پیکیج پر حکومتی سبسڈی کی مخالفت کی، وزارت کی جانب سے 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی کی تجویز دی گئی تھی، حکومت کے اس اقدام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب حج پالیسی کا وزارت مذہبی امور نے اعلان نہیں کیا، بلکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دی۔