اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے مارچ کیا گیا۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان متاثرین کو انصاف دے اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ظلم کیا۔ معصوم عوام کے بہیمانہ قتل پر ریاست انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ریاست اس واقعہ کو ٹیسٹ کیس سمجھے تا کہ آئندہ عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔