مظفر گڑھ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی تحریک انصاف میں شامل

Last Updated On 16 January,2019 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی افضل چانڈیا نے سنئیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان صاحب سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے 13 اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں نے ملاقات کی تھی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے 13 ضلعی کونسل کے سربراہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ ن لیگ ہی کے ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے حمزہ شہباز سے اختلافات کی وجہ سے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔