لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن، متعدد پختہ تجاوزات کا خاتمہ

Last Updated On 15 December,2018 12:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کے دوران مزید متعدد پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 50 مزید پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران برآمدوں کے درمیان قائم عارضی سٹالز کو بھی ختم کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق واگذار کرائی جانے والی جگہ کی مالیت تقریبا ایک ارب پندرہ کروڑ روپے ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے مطابق آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔