تقرریاں اور تبارلے: لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات

Last Updated On 10 December,2018 01:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ موجودہ کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئی تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔