محبت کی شادی جرم بن گی، رشتے داروں نے جوڑے کی درگت بنا ڈالی

Last Updated On 01 December,2018 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محبت کی شادی جرم بن گی، سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتے داروں نے دھو ڈالا، لڑائی سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

سیشن کا احاطہ عدالت ایک بار پھر آج جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، ٹاون شپ کے رہائشی روبینہ نے دو ماہ قبل اپنے کزن علی رضا سے محبت کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے علی رضا پر اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔

عدالت میں بیان دینے آنے والی لڑکی روبینہ شہزادی کو رشتے دار خواتین نے احاطہ عدالت میں پکڑ لیا اور خوب درگت بنا ڈالی۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم تبسم کی عدالت کے باہر خواتین آپس میں لڑاتی رہی تاہم سکیورٹی اہلکار ہمیشہ کی طرح منظر عام سے غائب رہے۔

احاطہ عدالت میں موجود سائلین نے دونوں پارٹیوں کے درمیان میں بچ بچاؤ کروایا تاہم لڑکی میں 2 خواتین زخمی بھی ہوگی۔علی رضا اپنی دولہنیا کو لیکر کیس کی سماعت سے پہلے ہی رفو چکر ہوگیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔