کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استفعی نہیں دیں گے، ان کے تحفظات کو وزیر اعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے استعفی دینے کے بیان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں جو ہلچل پیدا ہوئی تھی اسے وزیر اعلی بلوچستان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات کرائی جو اسپیکر کے تحفظات تھے وہ وزیراعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، معاملات جلد درست ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے اسپیکر بننے سے وہ سیاسی طور پر غیرفعال ہو گئے تھے اور ان کا اپنے حلقے جماعت سے رابطہ کٹ سا گیا تھا جو انہیں پسند نہیں تھا، وہ سوشلی باونڈ ہو گئے تھے اوروہ ان رہنا چاہتے ہیں، اس لئے مئسلہ پیدا ہوا۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجواپنے عہدے کو برقرارر کھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اور وہ استعفی نہیں دے رہے ارو نا ہی سردار سرفراز ڈمکی استفعی دیں گے۔
اس موقع اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ انہیں سے کچھ تحفظات تھے جو اب دور ہو گئے ہیں وہ پارٹی کو کمزور نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی وزیر اعلی کے منصب کے خواہش مند ہیں، پارٹی کی ساکھ کو بھی اب نقصان نہیں پہنچائیں گے۔