اسلام آباد کے تعلیمی ادارے ڈرگ اور قبضہ مافیا کے شکنجے میں

Last Updated On 27 October,2018 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت کے تعلیمی ادارے قبضہ اور ڈرگ مافیا کے چنگل میں پھنس گئے۔ منشیات کے عادی افراد دن بھر بچوں کے اسکولوں میں ڈیرے ڈالے رکھتے ہیں تو آ دھے حصے پر قبضہ مافیا نے جانور باندھ رکھے ہیں۔ ایسے میں بھی وزراء حکومت کی تعلیم دوستی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے۔۔۔ اسلام آباد سے یاسر ملک کی رپورٹ ۔۔

شہر اقتدار کے گرلز کالج میں نہ چوکیدار ہے نہ مالی۔ لاوارث کالج کی کھڑکیاں اور دروازے تک اکھاڑ لیے گئے۔ باونڈی وال نہ ہونے سے منشیات کے عادی افراد اکثر یہاں ڈیرے جمائے رہتے ہیں۔

سہالہ کے علاقہ میں قائم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول پاہگ پنوال بھی نشئیوں کا اڈا بن گیا۔ اسکول کے اوقات میں بھی منشیات کے عادی افراد کھلے عام نشہ کرتے اور بچیوں کو تنگ کرتے ہیں۔ بچیوں کے اس اسکول کے ایک حصے پر بھی بااثر افراد نے قبضہ کرکے مویشی باندھ رکھے ہیں۔

ایک طرف وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کی یہ حالت ہے تو دوسری جانب حکومت کی تعلیم دوستی کے دعوے اس صورتحال سے تال میل نہیں کھاتے۔