ن لیگ نے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کو حلف لینے کی اجازت دیدی

Last Updated On 24 October,2018 10:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے نو منتخب اراکین کو حلف لینے کی اجازت دے دی، مسلم لیگ ن کے 6 نو منتخب اراکین اسمبلی آج حلف لیں گے۔

ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے 6 ایم پی اے آج حلف اٹھائیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق حلف لینے کے فورا بعد پوائنٹ آف آڈر پر احتجاج کے حوالے سے ایوان میں گفتگو کریں گے، اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان میں اویس لغاری، سہیل شوکت بٹ، سیف الملوک کھوکھر، افتخار احمد عرف مٹھو خان، حاجی ناصر اور جعفر ہوچہ شامل ہیں۔