گوجرانوالہ: جیل میں قید 2 خطرناک مجرم جج کے جعلی حکم پر ضمانت پر رہا

Last Updated On 19 October,2018 05:49 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایک کروڑ کی ڈکیتی کے مقدمہ میں سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں بند 2 خطرناک مجرم ایڈیشنل سیشن جج کے جعلی حکم پر ضمانت پر رہا ہو گئے۔

تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں سکریپ ڈیلر عبدالطیف کے گھر سے 22 تولے طلائی زیورات اور 70 لاکھ نقدی کی ڈکیتی کے مقدمہ میں جیل میں بند دو مجرم ریاض الدین اور محمد امین کو ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کے جعلی حکم پر ضمانت پر رہا کرایا گیا۔

عدالتی اہلکار کی درخواست پر معاملہ کی انکوائری شروع کر دی گئی۔ دوسری طرف ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی خطرناک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔