سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیار کرلی

Last Updated On 19 October,2018 03:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیار کرلی۔ 200 سے زائد گاڑیوں کی خریداری کیلئے حکام نے تجاویز آئی جی سندھ کو بھجوا دیں، ڈاکٹر کلیم امام نے خریدنے کا عمل شفاف بنانے کیلئے خصوصی ہدایت کر دی۔

9 کروڑ روپے مالیت کی 5 بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی، قیدیوں کو جیل سے عدالت لانے لے جانے کیلئے 4 کروڑ روپے کی 10 پریژن وینز بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرمنلز کو لگام دینے اور جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کیلئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اہلکاروں کو 300 موٹر سائیکلیں خرید کر دی جائیں گی۔

پولیس کیلئے پانچ ایمبولینسز بھی خریدنی ہیں، آئی جی سندھ نے گاڑیوں کی خریداری ٹینڈرز کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔