وزیرِ خارجہ کی مائیک پومپیو سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Last Updated On 02 October,2018 11:55 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکا دورے کی دعوت دورہ پاکستان کے موقع پر دی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوئی۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سمیت دیگر امریکی رہنماؤں سےملاقاتیں کی جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔