کراچی: سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی گئی

Last Updated On 29 September,2018 03:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی، سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد حسین شاہانی کے بیٹے کے قتل کا الزام تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کے خلاف قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، سکندرلاشاری کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 کو جامشورو میں سکندر شاہانی کے ایماء پر قتل کیا گیا تھا.

مقدمے میں 22 گواہان اور 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند ہوئے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق جج سکندر لاشاری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، واقعے میں جیو فینسنگ میں مجرموں کا آپس میں رابطہ پایا گیا۔ عدالت نے سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزائے موت سنا دی۔