اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور کرپشن کے انسداد پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے وہئے گورننس میں انقلاب برپا کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔
وزیرِاعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ان کی کابینہ اور صوبائی بیوروکریسی سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔
اپنی اس میٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیرِاعظم نے بتایا کہ یہ ملاقات نہایت سود مند ملاقات رہی، میں نے ان سب پر واضح کر دیا کہ سو روزہ ایجنڈے کا نفاذ کلیدی ہدف ہے۔ کفایت شعاری اور کرپشن کے انسداد پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے ہوئے گورننس میں انقلاب برپا کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔
پختونخوا میں پولیس اصلاحات کی بنیاد ڈالنے والے آئی جی ناصر درانی سے بھی ملاقات ہوئی۔ اب وہ اس ٹاسک فورس کی سربراہی کررہے ہیں جس نے پنجاب میں پولیس اصلاحات کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنا انکی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ https://t.co/Gac1gVz0JN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2018