اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات، پی ٹی آئی چیئرمین نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے۔
عمران خان نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچ عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے اور بلوچستان کو قومی دھارے میں لائیں گے۔
ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملاقات میں بلوچستان کے معاملے پر بات ہوئی، عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے ووٹ دیں گے، عمران خان نے بلوچستان کے مسائل کے حل اور ڈیڑھ لاکھ بگٹی برادری کے لوگوں کی واپسی پر بات کی ہے۔