لاس اینجلس: (دنیا نیوز) برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان نے انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن وہ ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے فوری پاکستان جانے سے قاصر ہیں۔