اصغرخان کیس: ایف آئی اے نے نواز شریف کو آج ہی طلب کر لیا

Last Updated On 11 June,2018 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اصغرخان کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج ہی طلب کر لیا۔ سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی سمیت 17 سیاستدانوں کو بھی آج پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے جانیوالے سیاستدانوں میں عابدہ حسین، بانی متحدہ، جاوید ہاشمی، سرورخان کاکڑ، حاصل بزنجو، ندیم مینگل، مظفر حسین شاہ، غلام نظامانی، ارباب غلام رحیم، لیاقت جتوئی، امتیاز شیخ، جام معشوق، جام حیدر، ہمایوں مری، دوست محمد فیضی، الطاف حسین قریشی اور دیگر کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ اصغر خان کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔