عامر لیاقت ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض، سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا

Last Updated On 03 June,2018 07:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کیخلاف سوشل میڈٰیا پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان فوری نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں تحریکِ انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے لکھا کہ میں کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔

ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں گالیاں دینے والے انصافیز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی حدود میں رہیں، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سوجھ بوجھ کا ہے، مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں، اسی لیے میں نے حوالیہ دیا کہ فردوس نقسی صاحب نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کر رہا لیکن شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ عمران خان نوٹس لیں ورنہ پینڈورا باکس کھل جائے گا، ہر وقت گالیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔