من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی کارکنان کی انصاف ہاؤس میں توڑ پھوڑ

Last Updated On 02 June,2018 09:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر کھلاڑی مشتعل، کراچی میں ناراض کارکنوں کا انصاف ہاؤس پر دھاوا، عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کا گھیراؤ بھی کیا۔

کراچی میں شارع فیصل پر واقع انصاف ہاؤس میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مشتعل کارکنان کی ہنگامہ آرائی، ٹکٹ نہ ملنے پر دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور دیواروں پر اسپرے سے نامنظور کے نعرے لکھ دیے۔

پارٹی کارکنان من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر مشتعل ہوئے۔ ناراض کارکنان نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی اور کراچی ڈویژن کے صدر فردوش شمیم نقوی کے خلاف وال چاکنگ بھی کی۔