کپتان نے رحیم یار خان سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

Last Updated On 30 May,2018 05:21 pm

بنی گالہ: (ویب ڈیسک) انتخابات 2018 کی آمد آمد، سیاسی وفاداریاں تیزی سے بدلنے لگیں، سیاسی پنچھی ن لیگ کی منڈیر سے اڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے چوبارے پر پہنچنے لگے۔

کپتان نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی، رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ ایم پی اے رئیس محبوب نے بنی گالہ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ عمران خان، جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی منتخب ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد حکمران جماعت کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکی ہے۔