کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ میں ذہنی مریضہ نے گھر کو آگ لگا دی، آتشزدگی کے باعث گلزارہ بی بی سمیت اس کے 8 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔
رات گئے کمرے میں سب سو رہے تھے جیسے ہی شوہر باہر گیا، گلزارہ بی بی نے آگ لگا دی۔ آگ ایسی لگی کے پورا آشیانہ لپیٹ میں لے لیا۔ 8 افراد جن میں 25 سالہ نائلہ، 15 سالہ نازیہ، 7 سالہ رقیہ، 8 سالہ ریحان، 22 سالہ ظفر، طیب، اقصی اور خود گلزارہ بی بی جان سے گئے جبکہ ایک بیٹا ساجد ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
گھر میں آگ پھیلی تو اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس پر قابو پانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، شوہر علی بخش کا کہنا ہے کہ کمرے سے باہر آتے ہی گلزارا بی بی نے کمرے اور کھڑکیاں اندر سے بند کر لی تھیں۔ پولیس نے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔