سراج الحق کا سینیٹ انتخابات میں اراکین کی بھیڑ بکریوں کی طرح خریداری کا الزام

Published On 18 Feb 2018 06:38 PM 

نوشہرہ: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات میں اراکین اسمبلی کی بھیڑ بکریوں کی طرح خریداری کا الزام، پارلیمنٹ کو لینڈ مافیا بنایا جا رہا ہے، سراج الحق کا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ہے، سابق وزیر اعظم بتائیں، اپنے دور میں عدالتی نظام سمیت دیگر شعبوں پر توجہ کیوں نہیں دی؟ سراج الحق نے الزام لگایا کہ سینٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی بھیڑ بکریوں کی طرح خریدے جا رہے ہیں۔