شاہد خاقان لندن میں ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز شہزاد چارلس اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقاتیں کریں گے۔
لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے، برطانیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا، برطانیہ میں پاکستان کے سفیر سید ابن عباس بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
دولت مشترکہ سربراہ اجلاس 18 سے 20 اپریل تک لندن میں ہو رہا ہے جس کا موضوع ’’مشترکہ مستقبل‘‘ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ لندن میں قیام کے دوران ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے ایگزیکٹو اور ریٹریٹ سیشنز میں بھی شرکت کریں گے۔