'ہارس ٹریڈنگ: انکوائری ہو رہی ہے، کلیئر ہونیوالوں کو بحال کر دینگے'

Last Updated On 23 April,2018 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرویز خٹک کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کے معاملے پر انکوائری ہو رہی ہے ، کلیئر ہونے والوں کو بحال کر دیں گے، سراج الحق کو کہا عمران خان نے بلوچستان کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی اور نہ کرنے کا سوچا ہے ، کئی لوگوں کو پارٹی سے نکالنے پر بڑا دکھ ہے ، شکایت ہی ایسی آئی تھی کہ ہمیں ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا ایم پی ایز نے قرآن اٹھایا تو پھر ووٹ کس نے ڈالے ، کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، چور کچھ بھی کہتا رہے۔