راولپنڈی: (دنیا نیوز) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر کا دورہ پاکستان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کارروائیوں کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ سرحد پر باڑ لگانے اور پاک افغان سرحد پر اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اس کے انتہاء پسندی پر قابو پانے کے دورس اثرات مرتب ہوں گے۔ جنرل نکولس کا کہنا تھا کہ خطہ میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ طریقہ کار کے تحت اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
جنرل نکولس نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان میں گردی جنگل کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے لیے سیکیورٹی صورتحال اور کارروائیوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔