پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عمان کے سرکاری دورے پر پہنچے تو وہاں کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل احمد بن حارث نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر باجوہ نے وزیرِ دفاع سید بدر بن سعود سے ملاقات کی۔ اس موقع عمان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل نبہانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دفاع اور سلامتی امور سمیت باہمی دلچپسی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمان کے وزیرِ دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے بعد میں عمان کی فضائی افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔