ہم صحیح منزل، دیرپا امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

Last Updated On 25 March,2018 05:19 pm
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل پر پاک فوج کی خوشی کا پُرجوش الفاظ میں اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کراچی کیلئے مزید چمک کا باعث بنا۔ پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑی، انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز اور باہمت پاکستانیوں کا بہت بہت شکریہ۔ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی اب دم توڑ رہی ہے۔ ہم اپنی صحیح منزل ، دیرپا امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔