لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شادی پر مبارکباد دے دی، کہتے ہیں ولیمے میں بلائے جانے کی کوئی امید نہیں رکھتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے، اس عمل کے بغیر انسان مکمل نہیں ہوتا لیکن ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نانا نانی اور دادا دادی بننے کے بعد یہ زیب نہیں دیتا، پھر بھی عمران خان اور پنکی پیر کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی طرح مجھے اس میں بھی ویسی بات نظر نہیں آتی۔
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ شادی پہلے ہو چکی تھی لیکن معاملے کو چھپایا گیا۔ مفتی سعید کو عمران خان نے اسی کام کے لئے رکھا ہوا ہے۔ وزیرِ قانون پنجاب نے ولیمے میں بلائے جانے کے امکان کو مسترد کر دیا۔