اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔ نیب کے آخری گواہ کا بیان کل ریکارڈ کیا جائے گا۔
نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس کل نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔ بیماری کے باعث نادر عباس گزشتہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے پیش نہیں ہو سکے تھے۔ کیس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سمیت اب تک 27 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ نیب کے مطابق، اسحاق ڈار نے آمدن سے زائد 83 کروڑ روپے کے اثاثے بنائے۔ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ بدھ کو جبکہ کیس کا فیصلہ بھی رواں ماہ سنائے جانے کا امکان ہے۔