راولپنڈی: (دنیا نیوز) یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کوستراکوس نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ جنرل باجوہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس