حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس: نیب کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست

Published On 01 Feb 2018 04:52 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نظر ثانی درخواست کی سماعت کے لئے 7 رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔

نیب درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ کیس میں 5 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرز پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ بینچ نے شیخ سعید، موسیٰ غنی، کاشف مسعود قاضی، جاوید کیانی اور سعید احمد کو کارروائی میں شامل کرنے کا حکم دیا لیکن عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے نیب کو معاملے پر دوبارہ یا نئی تحقیقات سے روک دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ کا پانامہ کیس سے براہ راست تعلق ہے، 3 رکنی بینچ کا نیب اپیل خارج کرنے کا فیصلہ عدالتی اصولوں کے برخلاف ہے لہٰذا اس پر نظرثانی کی جائے۔