چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس یاور علی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل جج لگانے کی بھی سفارش کی ہے جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عشرت علی شاہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوثر سلطانہ، عدنان اقبال ایڈووکیٹ، امجد علی ایڈووکیٹ، آغا فیصل اور شمس عباسی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔