قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے: بابائے قوم کی 141 ویں سالگرہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام
راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلح افواج نے بابائے قوم کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔
Pakistan Armed Forces pay tribute to father of the Nation on his 141st Birthday.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 25, 2017
“His vision of human values, social justice, equality and fraternity constituted motivation for creation of Pakistan. Following the same we can keep Pakistan safe and strong” COAS. pic.twitter.com/2pUq2Z7GYx
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج بابائے قوم کی 141 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ انسانی اقدار، سماجی انصاف پر مبنی قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن قیام پاکستان کی تحریک اور بنیاد بنا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق سماجی انصاف کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسی پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مستحکم اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔