عمران فاروق قتل کیس: ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Published On 20 Dec 2017 10:59 AM 

ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع نہ کرایا جا سکا، اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی کی جانب سےعمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرایا جا سکا جس پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔ گرفتار تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ مقدمے کی مزید سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔