'چرچ حملہ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، فورسز کا مؤثر جواب قابل تحسین ہے'

Published On 17 Dec 2017 06:25 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر کئے جانے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیاں تباہ کرنے کی کوشش تھا۔

آرمی چیف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے مسیحی بھائیوں پر کئے گئے حملے کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا ہے۔ سپہ سالار نے مزید کہا کہ حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا مؤثر ردعمل قابل تحسین ہے اور ہم ایسے شیطانی ہتھکنڈوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ہمیشہ متحد اور ثابت قدم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردوں کا چرچ پر حملہ، 9 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: چرچ حملہ: 1 دہشتگرد مارا گیا، 1 نے خود کو اڑا لیا، 1 فرار، ڈی این اے سیمپلز محفوظ