مزار اقبال پر پاک فوج نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے

Published On 14 Aug 2017 04:09 PM 

لاہور میں پروقار تقریب کے دوران گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ، شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی دی ۔ گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ملک کے دیگر شہروں میں جشن آزادی ملی جذبے اور دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ، پرچم کشائی کی تقاریب بھی ہو رہی ہیں ، شہر شہر آزادی کا جشن ہے ۔ مزار اقبال پر ہونے والی تقریب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔