رمضان المبارک کا آخری عشرہ ، ملک بھر سے روزے دار آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

Published On 16 Jun 2017 09:11 AM 

ملک بھر کی جھوٹی بڑی مساجد اور گھروں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت موکدہ علی الکفایہ ہے ۔

لاہور: (دنیا نیوز) جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ آ پہنچا ، اعتکاف سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور گناہوں کی بخشش کا اہم ذریعہ ہے۔

ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لوگوں کی بڑی تعداد دنیا کے جھمیلوں سے جان چھڑا کر اعتکاف میں بیٹھتی ہے ، آج بھی بعد نماز عصر اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلة القدر کی تلاش میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

ملک بھر کی جھوٹی بڑی مساجد اور گھروں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت موکدہ علی الکفایہ ہے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ایک دن کا بھی اعتکاف کیا ، اللہ تبارک تعالی اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ پیدا کر دیتا ہے اور ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیاد ہ طویل ہے۔

اعتکاف کے دنوں میں معتکفین تلاوت قرآن پاک ، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کےحضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔