روز ہ داروں کے لئے خوشخبری،پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ

Published On 03 Jun 2017 01:20 PM 

ماہ رمضان کے دوسرے اورتیسرے عشرے میں بھی بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (روزنامہ دنیا) روز ہ داروں کیلئے ماہ رمضان میں محکمہ موسمیات نے دو دن بعدباران رحمت کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی جو پیر شام سے شرو ع ہوگااوربد ھ تک وقفے وقفے سے ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہے گا جبکہ عیدسے پہلے مز ید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر شام تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً بہاولپور ،ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگاجبکہ پیر کی شام سے موسم خوشگوار ہونے سمیت ابر کرم برسناشروع ہوگااسی طرح رمضان شریف کے دوسرے اورتیسرے عشرے میں بھی بارشیں متوقع ہیں جس سے ماہ مبارک خوشگوارموسم میں گزرے گا تاہم درمیان میں موسم خشک اورگرم رہ کر اپنا آپ دکھائے گا۔

گزشتہ روز دادو، سبی میں درجہ حرارت 48 ، رحیم یار خان 47 ، جیک آباد، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، پڈعیدن اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔