کراچی: درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین منظر عام پر آ گئے

Published On 18 Mar 2017 07:36 PM 

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین اپنے ساتھیوں سمیت کراچی پہنچ گئے، بھارتی شخصیات متعدد روز سے لاپتہ تھیں۔

کراچی: (دنیا نیوز) دو بھارتی شہریوں کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ درگاہ نظام الدین اولیاء کے گدی نشین آصف نظامی اور انکے ساتھی ناظم نظامی سے ان کے اہل خانہ کا تین روز قبل رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کو دی گئی۔ بھارتی کمیشن نے پاکستانی حکام کو دونوں افراد کی گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آصف نظامی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تاہم ہفتہ کی شام دونوں افراد کراچی پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف نظامی اپنے ساتھی کے ہمراہ اندرون سندھ مریدین کے پاس گئے تھے جہاں موبائل نیٹ ورک کی سروس میسر نہیں تھی۔ دونوں افراد کراچی پہنچ چکے ہیں۔ آصف نظامی اور ناظم نظامی 20 مارچ کو بھارت روانہ ہونگے۔